• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن نے شہباز شریف کے اثاثوں اور قرض کی تفصیلات جاری کردیں


الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ارکان پارلیمان کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں، اپوزیشن کی سب سے بڑی مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے اثاثوں کی مالیت 24 کروڑ 74 لاکھ روپے ہے۔

ای سی پی کی جاری کردہ دستاویزات کے مطابق شہباز کی پاکستان میں موجود جائیداد کی مالیت 1 کروڑ 47 لاکھ روپے جبکہ لندن میں 2 جائیدادوں کی مالیت 13 کروڑ 78 لاکھ روپے ہے۔


دستاویزات کے مطابق شہباز شریف کے بینک اکاؤنٹ میں 2 کروڑ 19 لاکھ روپے ہیں جبکہ انہوں نے ملز میں 2 لاکھ 73 ہزار روپے کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔

ای سی پی کی دستاویزات کے مطابق شہباز شریف کے ذمے لندن میں 14 کروڑ سے زائد واجب الادا ہیں۔

الیکشن کمیشن کی دستاویزات کے مطابق واجبات نکال کر شہباز شریف کے اثاثوں کی مالیت 10 کروڑ روپے ہے۔

تازہ ترین