• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سرکلر ریلوے، فعال نہ ہونے پر چیف جسٹس برہم، سیکریٹری ریلوے اور سندھ حکومت کو توہین عدالت کے نوٹس

کراچی سرکلر ریلوے، فعال نہ ہونے پر چیف جسٹس برہم


اسلام آباد(اے پی پی، این این آئی)عدالت عظمیٰ نے کراچی سرکلر ریلوے معاملہ پر سیکرٹری ریلوے اور چیف سیکرٹری سندھ کو توہین عدات کا نوٹس جاری کر تے ہوئے قرار دیا ہے کہ معاملہ پر محکمانہ خط بازی کی گئی لیکن عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

 سیکرٹری ریلوے اور چیف سیکرٹری توہین عدالت کے مرتکب ہوئے،سیکرٹری ریلویز اور چیف سیکرٹری سندھ بتائیں کہ کراچی سرکلر ریلوے کا منصوبہ کیوں فعال نہیں ہوا؟

بتایا جائے کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد کیوں نہیں کیا گیا؟سپریم کورٹ نے چیف سیکرٹری سندھ اور سیکرٹری ریلوے کو دو ہفتے میں تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب بھی کر لیا ہے ۔ 

سپریم کورٹ نے ڈی جی ایف ڈبلیو او کو بھی آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر وضاحت دینے کا حکم دیدیا ہے ۔

منگل کو چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ریلوے خسارہ از خود نوٹس کیس پر سماعت کی۔

 دوران سماعت چیف جسٹس نےسیکرٹری ریلویز سے استفسار کیا کہ کراچی سرکلر ریلوے کیوں فعال نہیں ہوئی؟کراچی سرکلر ریلوے کو فعال کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کیوں نہیں کیا گیا؟ 

چیف جسٹس آف پاکستان نے مزید ریمارکس دیئے کہ ہم سب کو بلائیں گے،ضرورت پڑی تو وزیراعظم کو بھی بلا لیں گے، ضرورت پڑی تو وزیر اعلیٰ سندھ کو بھی طلب کریں گے۔ عدالت عظمی نے کراچی سرکولر ریلوے معاملہ پر سیکرٹری ریلوے اور چیف سیکرٹری سندھ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر تے ہوئے قرار دیا ہے کہ سیکرٹری ریلویز اور چیف سیکرٹری سندھ بتائیں کہ کراچی سرکلر ریلوے کا منصوبہ کیوں فعال نہیں ہوا؟

 سیکرٹری ریلوے اور چیف سیکرٹری سندھ بتائیں کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد کیوں نہیں کیا گیا؟عدالت عظمی نے چیف سیکرٹری سندھ اور سیکرٹری ریلوے کو دو ہفتے میں تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب بھی کرلیا ۔ بعدازاں عدالت نے ریلوے خسارہ از خود نوٹس کیس کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی ہے ۔

تازہ ترین