• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردی میں اضافے کے ساتھ ہی زیریں سندھ میں دھند


سردی میں اضا فے کے ساتھ ہی زیریں سندھ میں دھند چھا گئی۔ سجاول، ٹھٹھہ اور بدین دھند کی لپیٹ میں آ گئے۔

دھند کا سلسلہ گزشتہ رات شروع ہوا جس کے باعث اندرون ضلع چلنے والی ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

ٹریفک حکام نے شہریوں کو فوگ لائٹس کا استعمال کرنے اور غیر ضروری سفر کرنے سے منع کیا ہے۔ ڈرائیورز کو اگلی گاڑیوں سے فاصلہ بڑھانے، رفتار کم اور گاڑیوں کے شیشے کھلے رکھنے سمیت دیگر ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین