لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ پر بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو طلب کرکے ایل او سی پر بھارتی فائرنگ اور گولہ باری پر شدید احتجاج کیا گیا۔
بھارتی فوج نے 11 نومبر کو ایل او سی کے رکھ چکری سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی تھی۔
اس فائرنگ کے نتیجے میں گاؤں کیرنی کا ایک رہائشی زخمی ہوا تھا۔