• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپری تا کینٹ لوکل ٹرین عرصے سے چل رہی ہے، شہلا رضا


صوبائی وزیر شہلا رضا کہتی ہیں پیپری تا کینٹ لوکل ٹرین عرصے سے چل رہی ہے، اس روٹ پر سرکلر ریلوے کے 90 فیصد اسٹیشن ہیں ہی نہیں۔

شہلا رضا کا کہنا تھا کہ لوکل ٹرین کو کراچی سرکلر ریل کا نام دینا عوام کو ماموں بنانے کی کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نوٹس لے کر شیخ رشید سے وضاحت طلب کرے گی؟ سلیکٹڈ اتنے ڈھیٹ ہوجائیں گے ایسی توقع کسی کو نہ تھی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد آج صبح 11بجے سٹی اسٹیشن پر ’ کے سی آر بحالی منصوبے‘ کا افتتاح کرینگے۔

تازہ ترین