پاکستان میڈیکل کونسل نے اعلان کیا ہے کہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کا انعقاد 29 نومبر کو کیا جائے گا۔
ٹوئٹر پر جاری ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’سندھ ہائی کورٹ کی ہدایات کے مطابق ایم ڈی کیٹ کا انعقاد 29 نومبر 2020 کو کیا جارہا ہے۔‘
خیال رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان میڈیکل کمیشن ایکٹ 2020 کو آئین کے مطابق قرار دیا گیا تھا تاہم پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) کو میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کے انعقاد کو نیشنل میڈیکل اتھارٹی (این ایم اے) اور نیشنل میڈیکل اینڈ ڈینٹل اکیڈمک بورڈ (این ایم ڈی اے بی) کی غیر موجودگی میں روک دیا گیا تھا جو 15 نومبر کو ہونے والا تھا۔