• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس سے ملک کے معاشی حالات خراب ہونے کا اندیشہ، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلنے سے ایک بار پھر ملک کے معاشی حالات خراب ہونے کا اندیشہ ہے، عوام کو حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایت پر مکمل عمل درآمد کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ لاک ڈائون سے معاشی حالات میں خرابی اور بے روزگاری میں اضافہ کا خطرہ ہے، پہلے ہی لاک ڈائون سے ہزاروں خاندان بے روزگار ہوچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت کو ہر سطح ہر مہنگائی کو روکنے کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے جبکہ بے روزگار افراد کے لئے خصوصی امدادی پیکج کا اعلان کیا جائے،انہوں نے کہا کہ کورونا کے ٹیسٹ کی قیمت میں کمی کی جائے جبکہ اس سے حفاظت کے لئے ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کو روکا جائے۔

تازہ ترین