کراچی (ٹی وی رپورٹ)نائب صدر پاکستان مسلم لیگ نون مریم نواز نے کہا ہے کہ نہیں چاہتی نوازشریف پاکستان آکرظالموں کےہاتھ میں جان دیں، جبکہ جو جلسہ پی ڈی ایم کا ملتان میں ہے اس حوالے سے مشاورت پی ڈی ایم کرے گی والدکی صحت سفرکی اجازت نہیں دیتی،سیاست اپنی جگہ انسانیت بھی کوئی چیز ہوتی ہے،اتوار کی صبح ساڑھے گیارہ بجے کے قریب جب ہم پشاور میں داخل ہونے والے تھے اسی وقت ہمارے تمام کانوائے کے موبائل فون کے سگنل بند ہوگئے تاہم مجھے نہیں معلوم کہ پشاور میں داخلے سے کچھ دیر پہلے پورے کانوائے کی سیلولر سروس کیونکر بند کردی گئی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا ۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ اندازہ یہی ہے کہ نیکٹا کی طرف سے کوئی الرٹ جاری کیا گیا تھا دہشت گردی کے حوالے سے جس کی وجہ سے کے پی حکومت نے پشاور میں سیلولر سروس بند کردی تھی اور یہی وجہ تھی کہ میرے اپنے کئی اہم لوگوں سمیت سب سے ہی رابطے منقطع ہوگئے تھے۔