• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش و برفباری کا سلسلہ شروع ، موسم شدید سرد ہوگیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ،جنگ نیوز) راولپنڈی اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا ، کشمیر ، گلگت بلتستان اور پوٹھوہار میں بعض مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے موسم شدید سرد ہو گیا، ہنزہ اورنگر میں موسم کی پہلی برفباری ہوئی ہے جبکہ کراچی میں کل ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز گڑھی دوپٹہ18مظفر آباد15، پاراچنار13، بالاکوٹ 10، مالم جبہ8، کاکول6 ،پٹن 7، راولاکوٹ 9،مری میں 5ملی میٹر بارش ہوئی، اس دوران مالم جبہ میں 5 ،کالام 4اورمری میں1انچ برف باری بھی ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل بھی راولپنڈی اسلام آباد سمیت پوٹھوہار، بالائی پنجاب، خیبرپختونخواہ اور کشمیر میں بعض مقامات پرمزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے ، ہنزہ میں آئندہ تین روز تک برفباری جاری رہے گی۔

تازہ ترین