اسلام آباد (نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کےقائد محمد نوازشریف کی والدہ مرحومہ کے جسد خاکی کی جمعرات کو لندن سے روانگی کے انتظامات مکمل ہوجائیں گے ، میت جمعہ کو لندن سے پاکستان کے لئے روانہ کی جائے گی۔(ن) لیگ کی ترجمان مریم اورنگ زیب کے مطابق جسد خاکی ہفتے کی صبح لاہور پہنچےگا،مرحومہ بیگم شمیم اختر کی تجہیز وتکفین کے لئے انتظامات شروع کردئیے گئے ہیں،نماز جنازہ کے وقت اور مقام کا اعلان جلد کیا جائے گا۔