• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مختلف مقامات پر ہلکی اور تیز بارش، سرد اور تیز ہوائیں

کراچی کے مختلف مقامات پر ہلکی اور تیز بارش، سرد اور تیز ہوائیں 


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا،جس کے بعد موسم سرد ہوگیااورتیز ہوائیں چلنی شروع ہوگئیں،موسم شہر بھر کے مختلف علاقوں راشد منہاس روڈ،شارع فیصل، شاہ فیصل کالونی، فیڈرل بی ایریا، ناظم آباد، اولڈ سٹی ایریا، گلزارہجری، گلستان جوہر، گلشن اقبال، یونیورسٹی روڈ، ملیر، قائدآباد، اورنگی ٹائون، سرجانی، بلدیہ ٹائون، آئی آئی چندریگر روڈ سمیت کئی علاقوں میں ہلکی ، تیز بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ صبح تک جاری رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق26اور27نومبر کو کراچی تیز ہوائوں کی رفتار45سے50کلومیٹرفی گھنٹہ ہوسکتی ہے،محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت بھی کم ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین