ملتان (نمائندہ جنگ) عدالت نے بغیر اجازت ریلی نکالنے پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی سمیت دیگر کارکنوں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کورونا پھیلنے کے خدشہ کے پیش نظر پی ڈی ایم کی طرف سے 30 نومبر کو ملتان میں جلسہ منعقد کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے اور جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔