• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کراچی حادثہ متاثرین کورقوم فوری اداکی جائیں،قائمہ کمیٹی

اسلام آباد(ایوب ناصر،خصوصی نامہ نگار) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانیاں نے حکم دیا ہے کہ پی آئی اے کراچی حادثہ کے متاثرین کو جلداز جلد رقوم اداکی جائیں، سرکاری ٹی وی و ریڈیو اور پی آئی اے کے ملازمین کو اعزازیے بھی فی الفور ادا کیے جائیں ورنہ متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی ہوگی۔ مجلس قائمہ برائے حکومتی یقین دہانیاں کااجلاس جمعرات کو ہوا جس کی صدارت چیئرمین ملک محمد عامر ڈوگر نے کی ۔ مجلسِ قائمہ کو بتایا گیا کہ کراچی حادثہ کی وجہ سے27 لوگوں کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا جن میں سے 23 کو ادائیگیاں کردی گئی تھیں جبکہ 4 کی ادائیگیاں اس لیے نہیں ہو سکیں کہ متعلقہ لوگ بیرونِ ملک ہیں۔

تازہ ترین