ملتان ( سٹاف رپورٹر) پی پی حلقہ211 رانا طاہر رزاق ایڈووکیٹ کی رہائشگاہ پر پی ڈی ایم کے ہونے والے جلسہ کے سلسلہ میں کارنر میٹنگ منعقد کی گئی۔رہنمائوں نے کہا کہ کارکنان پرجوش ہیں اورانتظامیہ کی طرف سے کھڑی تمام رکاوٹیں عبور کرکے جلسہ گاہ پہنچیں گے حکمران حق کے لیے نکلے عوامی سمندر کے آگے بے بس ہو جائیں گے جلسہ ہو کر رہے گا۔،اجلاس میں سلمان قریشی،رانا طاہر رزاق، رانا اسامہ طاہر،چودھری ناصر سمیت دیگر کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔