• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نیازی کی ناکام حکومت کو رخصت کر کے دم لیں گے، احسن اقبال

مسلم لیگ نون کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کی ناکام، نا اہل اور کرپٹ حکومت کو رخصت کر کے دم لیں گے۔

احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ  ملتان میں مسلم لیگ نون، پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔

 احسن اقبال نے کہا ہے کہ  گرفتاریاں ثبوت ہیں کہ عمران نیازی عوام کی عدالت کا سامنا کرنے کو تیار نہیں، گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا قافلہ جاری رہے گا۔

تازہ ترین