ملتان (نمائندہ جنگ) پی ڈی ایم آج اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی ، تاہم انتظامیہ جلسہ کو روکنے کے لئے پوری طرح متحرک ہوگئی ہے ،جلسہ گاہ مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے ،جبکہ اطراف کے علاقوںگھنٹہ گھر ، دولت گیٹ ، لوہاری گیٹ ، حضوری باغ کے اطراف کے علاقوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے، پی ڈی ایم کی سینئرقیادت بھی ملتان پہنچ چکی ہے ، جن کا کہنا ہے کہ جلسہ ہر صورت ہو گا ، اگر کوئی رکاوٹ ڈالی گئی تو دما دم مست قلندر ہو گا۔