ملتان (نمائندہ جنگ) پی ڈی ایم کے لیے کام کرنے کے شبہ میں جلال پور پولیس نے پی ٹی آئی کے عہدیدار حامد رفیق کو گرفتار کر لیا، تاہم بعد ازاں تھانے میں تحریری یقین دہانی کہ ان کا پی ڈی ایم سے کوئی تعلق نہیں اور ضلعی صدر پی ٹی آئی کی مداخلت پر انہیں رہائی ملی، پولیس کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے متحرک کارکنوں کی تیار کی گئی فہرست میں پی ٹی آئی عہدیدار کا نام غلطی سے شامل ہوا۔