• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادانہ اور شفاف الیکشن کرائے جائیں، جو جیتے حکومت بنائے، رانا ثناء

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء ﷲ نے کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ ملک میں آزادانہ اور شفاف الیکشن کرائے جائیں، جو جیتے وہ حکومت بنائے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے رانا ثناء ﷲ کا کہنا تھا کہ الیکشن میں فیصلہ ہمارے مخالفین کے حق میں ہو تو ہم تسلیم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 13 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والا جلسہ تمام جلسوں سے بڑھ کر ہوگا، میزبان پاکستان مسلم لیگ (ن) ہوگی۔

رانا ثناء ﷲ کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام کو خود کو خطرے میں بھی ڈالنا پڑے تو قوم کے مستقبل کے لیے لاہور پہنچیں۔

اس موقع پر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کہا ہے کہ ڈائیلاگ ہونا چاہیے، رولز آف گیم طے کرنے چا ہییں، لیکن اپوزیشن چاہتی ہے کہ گفتگو ان کے مقدمات سے شروع کی جائے۔

تازہ ترین