• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای او بی آئی کے ملازمین کی بڑی تعداد کورونا میں مبتلا، مرکزی دفتر دو یوم کے لیے بند

کراچی (اسد ابن حسن) ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن کے مرکزی دفتر میں تشویشناک حد تک ملازمین کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد جمعرات اور جمعہ کو دفتر بند رہے گا۔ ڈائریکٹر ایچ آر خالد نواز کے مراسلے میں تمام ملازمین کو ہدایت دی گئی ہے کہ ڈیوٹی اوقات میں گھر سے کام کریں اور جن ملازمین کو نزلہ، زکام، کھانسی، سانس لینے میں تکلیف، بدن میں درد، پیچش، بخار اور قے کی علامات ہوں، وہ فوری طور پر کمپنی ڈاکٹر سے رجوع کرکے ہدایات حاصل کریں۔ دو دن کی بندش اور دو دن کی سرکاری چھٹی یعنی چار دن کے اندر پوری بلڈنگ کو ڈس انفیکٹ کیا جائے گا۔

تازہ ترین