• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مطلوب انقلابی نے اصولی سیاست کی، پیر اعجاز قادری

لوٹن (نمائندہ جنگ) آزاد کشمیر کے سابق وزیر کالجز اینڈ آئی ٹی محمد مطلوب انقلابی کی وفات پر پاکستان پیپلز پارٹی لوٹن کے سابق چیف آرگنائزر پیر سید اعجاز محی الدین قادری نے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے سیاست میں اچھے اصولوں کو فروغ دیا،علاوہ ازیں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر لوٹن برانچ نے مشترکہ طور پر مطلوب انقلابی کی رحلت پر تعزیت کی ہے ۔ راجہ بشارت خان، اسد یاسین چوہدری اور ناصر یاسین چوہدری نے کہا کہ مرحوم کی اعلٰی سیاسی خصوصیات ہی تھیں کہ ان کی وفات پر ہر مکتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔انہوں نے بطور وزیر تمام لوگوں کو ساتھ لے کر چلنے کی روایت ڈالی، سابق صدر جے کے ایل ایف لوٹن برانچ لیاقت علی چوہدری، پی ٹی آئی کے محمد فیاض قریشی اور پاکستان مسلم لیگ ن لوٹن کے چوہدری شاہد زمان سرہوٹوی نے بھی مرحوم کو خراج پیش کیاہے۔
تازہ ترین