• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احد رضا میر اور سجل علی کا فوٹو شوٹ انٹرنیٹ پر وائرل

شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی خوبصورت جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کا نیا فوٹو شوٹ انٹرنیٹ پر خوب مقبول ہو رہا ہے۔

اداکار و گلوکار احد رضا میر اور ادکارہ سجل علی کی جانب سے ایک کلوتھنگ برانڈ کے لیے نیا فوٹو شوٹ کروایا گیا ہے جس میں دونوں نہایت خوبصورت لگ رہے ہیں۔

احد رضا میر کی جانب سے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر نئے فوٹو شوٹ سے ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ اور سجل علی ایک جھولے پر بیٹھے نظر آ رہے ہیں، احد رضا میر نے کرتا، پاجامہ اور ویسٹ کوٹ جبکہ  سجل علی نے ایک نہایت خوبصورت فراک زیب تن کی ہوئی ہے۔


احد رضا میر کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر اب تک اُن کے اور سجل علی کے مداحوں کی جانب سے ہزاروں لائیکس اور تعریفی، دعائیہ کمنٹس آ چکے ہیں۔

مداحوں کے علاوہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات بھی احد رضا میر اور سجل علی کو ایک ساتھ فوٹو شوٹ میں دیکھ کر نہایت خوش ہیں اور اُنہیں دعائیں دے رہے ہیں۔

اداکارہ حرامانی کی جانب سے احد رضا میر کی پوسٹ پر کمنٹ کیا گیا ہے جس میں اُن کا کہنا ہے کہ ’ اللّٰہ نظر بد سے بچائے، آمین۔‘

حرا مانی نے مزید لکھا ہے کہ ’میری پیاری سجل اور میرا پیارا احد ہمیشہ خوش رہو، آمین۔‘ 

تازہ ترین