امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے بلدیاتی انتخابات میں نوجوانوں کو بڑی تعداد میں ٹکٹ دینے کا اعلان کردیا۔
منصورہ لاہور میں مرکزی یوتھ بورڈ سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ ہم یوتھ کے ذریعے پولنگ بوتھ کو سرپرائز دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو دھوکا دے کر بند گلی میں دھکیل دیا ہے جبکہ ہم بلدیاتی الیکشن میں نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ ٹکٹ دیں گے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں پھنسا دیاہے، نوکریوں کا وعدہ کرنے والوں نے لاکھوں کو بے روزگار کر دیا ہے۔