• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرفتاریاں کیں تو نتائج کی ذمے دار حکومت ہوگی، رانا ثناء ﷲ


اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا ء ﷲ نے کہا ہے کہ 13دسمبر سے پہلے گرفتاریاں کی گئیں تو نتائج کی ذمے دار حکومت خود ہوگی۔

فیصل آباد میں ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں ملتان جیسے حالات پیدا کیے تو تصادم اور حادثہ ہوسکتا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے خطاب میں کہا کہ ملتان میں سیکڑوں کارکنوں کو روکا گیا، اس کے باوجود تاریخی جلسہ کیا۔

ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگ زیب کہتی ہیں کہ 13دسمبر کو اس مافیا حکومت کا خاتمہ کریں گے۔

قبل ازیں فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک اور اس کی جدوجہد کسی کو ہٹانے کے لیے نہیں بلکہ عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے ہے۔

تازہ ترین