کراچی (اسٹاف رپورٹر)ابراہیم حیدری تھانہ کی حدود علی اکبر شاہ گوٹھ میں اتوار کے روز ہونے والے گیس سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والے مختار احمد اور انکی اہلیہ دوران علاج دم توڑگئے۔یاد رہے کہ دھماکے کے نتیجے میں ماں باپ اور3 بچے 6سالہ رمشا، 10 سالہ علیشا اور 9 سالہ مدثرشدید زخمی ہوگئے تھے ۔