جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سیرینا عیسیٰ نے سپریم کورٹ سے معافی مانگ لی۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس فیصلے پر نظرثانی درخواستوں کی سماعت ہوئی، اس موقع پر سیرینا عیسیٰ نے ایک سوال اٹھادیا۔
انہوں نے استفسار کیا کہ 6 رکنی بینچ کیسے 7 رکنی بینچ کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست سن سکتا ہے؟
دوران سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کو درخواست میں فریق بنانے پر جسٹس عمر عطا بندیال نے برہمی کا اظہار کیا۔
انہوں نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ’آپ اپنی حد سےباہر نہ جائیں، ایسا کبھی نہیں ہوا کہ سماعت میں چیف جسٹس آف پاکستان پر الزام لگایا جائے۔
سپریم کورٹ کے جج کے ریمارکس کے بعد سرینا عیسیٰ نے عدالت عظمیٰ سے معافی مانگ لی۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ معزز جج اس وقت ملزم نہیں، ان پر کوئی الزام نہیں، بنچ کی تشکیل کا معاملہ آئین و قانون کے مطابق طے کریں گے۔