• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئیسکو ریجن دو نئے سرکلز راولپنڈی سٹی اور کینٹ سرکل میں تقسیم

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) آئیسکو نے صارفین کو سہولیات کی فراہمی اور شکایات کے بروقت ازالے کیلئے راولپنڈی ریجن کو دو نئے سرکلز (راولپنڈی سٹی سرکل اور راولپنڈی کینٹ سرکل) میں تقسیم کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق نئے سرکلز کی تشکیل کی وجہ سے صارفین بجلی کے ریفرنس نمبرز بھی تبدیل ہو گئے ہیں۔ آئیسکو ویب سائٹ آئیسکو ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پر جا کر ڈیپارٹمنٹ کے آپشن سے نیا ریفرنس معلوم کیا جا سکتا ہے۔ مزید براں ایس ڈی او اور ریونیو آفس سے بھی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔
تازہ ترین