• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستحق صارفین کو بجلی بلوں میں رعایت دینے کیلئے ڈیٹا جمع کیا جائیگا

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے) آئیسکو نے ریجن بھر میں مستحق گھریلوصارفین کو بجلی بلوں میں رعایت دینے کے پروگرام کے تناظر میں صارفین کا ڈیٹا جمع کرنے کا پروگرام مرتب کیا ہے جس کے تحت آئیسکو کا میٹر ریڈنگ سٹاف دوران ریڈنگ گھروں میں رہائش پذیر صارف کا موبائل نمبر اور شناختی کارڈ نمبر طلب کرے گا تاکہ درست معلومات کے حصول کو یقینی بنا کر مستحق صارفین کے لئے مختص کی گئی اس سہولت کو حقدار صارفین تک پہنچا جاسکے۔ صارفین سے آئیسکو انتظامیہ نے اپیل کی ہے کہ وہ آئیسکو کے ریڈنگ سٹاف سےتعاون کریں اوراپنے شناختی کارڈ اور موبائل نمبرکا اندراج کروائیں، مزید معلومات کیلئے متعلقہ ایس ڈی او آفس یا ریونیو آفس سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
تازہ ترین