• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاض سے عسیر جانے والی کار کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق

ریاض سے عسیر جانے والی کار کو حادثہ پیش آگیا، جس کے نتیجے میں 4 افرادجاں بحق ہوگئے۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے عسیر جانے والی کار کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد ایک ہی خاندان کے تھے۔

ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے چاروں افراد شادی میں شرکت کے لیے ریاض سے عسیر جارہےتھے۔

اس حوالے سے محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ الرائن بیشہ روڈ کے قریب کار ٹرک سے ٹکرا گئی تھی۔

تازہ ترین