• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعظم سواتی نے وزارت ریلوے کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

شیخ رشید احمد نے بطور وزیر ریلوے چارج چھوڑ دیا، جس کے بعد نئے وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے وزارت ریلوے کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید اور نئے وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کی وزارت ریلوے آمدپر دونوں وفاقی وزراء نے ایک دوسرے کے لیے نئی ذمہ داریاں ملنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اعظم سواتی نے شیخ رشید کو ریلوے میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے پر خراج تحسین پیش کیا۔

چیئر مین پاکستان ریلوے نے نئے وزیر ریلوے کو پاکستان ریلوے کے حوالے سے بریفنگ دی، اس موقع پر اعظم خان سواتی نے کہا کہ ریلوے کو جدید ترین ٹرانسپورٹ میں تبدیل کرنا ایک بڑا چیلنج ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسافروں کی حفاظت اور سر وس پر اعتماد کو یقینی بنایا جائے گا۔

تازہ ترین