بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے اہلیہ کو 100 معروف شخصیات کی فہرست میں شامل ہونے اور ایوارڈ سے نوازے جانے پر پُرمزاح تبصرہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ شاہ رخ خان خود طویل عرصے سے سپر ہٹ فلم دینے میں ناکام رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں ایوارڈز بھی نہیں مل رہے۔
حال ہی میں ان کی اہلیہ گوری خان کو ایک میگزین کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’آرکیٹیکچرل ڈائجیسٹ‘ (اے ڈی) کی جانب سے گوری خان کو 100 معروف شخصیات کی فہرست میں شامل کیا گیا اور انہیں ٹرافی بھی دی گئی۔
گوری خان نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے لکھا کہ ’میں اے ڈی 100 کا حصہ بننے اور ٹرافی حاصل کرنے پر کافی پرجوش ہوں۔‘
اس پوسٹ پر شاہ رخ خان نے اپنا جواب کچھ یوں دیا کہ پڑھنے والے حیران ہوگئے۔
شاہ رخ خان نے لکھا کہ ’چلو گھر میں کسی کو تو ایوارڈز مل رہے ہیں۔‘