• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی تاریخ میں ایسا بڑا جلسہ نہیں دیکھا، سعد رفیق

سیاسی تاریخ میں ایسا بڑا جلسہ نہیں دیکھا، سعد رفیق


لاہور(جنرل رپورٹر، نیوز رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے لاہور کے جلسے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اپنی سیاسی تاریخ میں ایسا بڑا جلسہ نہیں دیکھا۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ میں ہونیوالے پارٹی کے مشترکہ اجلاس میں کوئی بات نہیں کی، اگر کوئی ویڈیو ہے تو سامنے لائیں۔ مینار پاکستان پر بہت بڑا مجمع تھا، آپ پراپیگنڈہ کا شکار ہورہے ہیں، میری باتوں کو ٹوئسٹ کر کے چلایا جا رہا ہے، سب کو پتہ ہے کچھ خبریں چلوائی جاتی ہیں۔سعد رفیق نے گلا خراب ہونے کی وجہ سے میڈیا سے زیادہ بات نہ کی۔

تازہ ترین