• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو پولیس نے گرفتار کرلیا

 جنوبی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایم این اے محسن داوڑ کا کہنا ہے کہ علی وزیر کو پشاور آرکائیوز ہال سے نکلتے وقت گرفتار کیا گیا۔

پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے ایم این اے نے علی وزیر نے کہا کہ  ضمانت قبل از گرفتاری بھی کرا چکا ہوں، معلوم نہیں کیوں گرفتار کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  علی وزیر کو سندھ پولیس کی درخواست پر گرفتار کیا گیا  ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ  علی وزیر کو کراچی منتقل کیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  علی وزیر پر کراچی میں نفرت انگیز تقریر کرنے کا مقدمہ درج ہے۔  علی وزیر کو ایسٹ کینٹ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔

سی سی پی او پشاور محمد علی گنڈا پور نے جیو نیوز کو بتایا کہ علی وزیر کے خلاف کراچی میں مقدمہ درج ہے سندھ پولیس کی ٹیم پشاور آئی ہے۔ گرفتاری میں سندھ پولیس کی مدد کی۔

سی سی پی او پشاور کا کہنا تھا کہ قانونی تقاضے پورے کرکے علی وزیر کو سندھ پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

پولیس ذرائع کے مطابق علی وزیر کے خلاف کراچی میں نفرت انگیز تقریر کرنے کا مقدمہ درج ہے۔

تازہ ترین