ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کو نوجوان نواسے آگستیا نندا کی یاد ستانے لگی اور ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی شوٹنگ کے دوران نواسے کے نام کے خصوصی طور پر ڈیزائن کیے گئے کف لنکس پہنے۔امیتابھ بچن کورونا سے صحتیاب ہونے کے بعد ایک بار پھر واپس اپنی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور حال ہی میں ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے بچوں کی قسط نشر کی گئی ہے۔میگا اسٹار نے شو کے دوران جو سوٹ زیب تن کیا، اس پر خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ کف لنکس تھے جس پر ان کے نواسے کا نام کنندہ تھا۔دوران شو 11 سالہ بچی نے کف لنکس (بٹن) کا پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ یہ ان کے نواسوں اور پوتی کے نام بٹن پر کنندہ ہیں اور جو انہیں تحفے میں دیے گئے۔انہوں نے نواسے آگستیا نندا کے نام سے کنندہ بٹن کے حوالے سے بتایا کہ وہ اپنے نواسے آگستیا کو بہت یاد کرتے ہیں، وہ بیرون ملک تعلیم حاصل کررہا ہے اورتہوار یا کسی اہم موقع پر ہی بھارت آتا ہے۔آگستیانندا امیتابھ بچن کی بیٹی شویتا بچن کا بیٹا ہے اور اس سے قبل بھی امیتابھ بچن نواسے کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرچکے ہیں۔