• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IMF کی شرائط ، بجلی پر سبسڈی ختم کرنے اور قیمتوں میں اضافے کا پلان تیار

اسلام آباد ( تنویر ہاشمی ) حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط کے مدنظر بجلی پر سبسڈی ختم کرنے اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا پلان تیار کر لیا ہے جبکہ بجلی پر سبسڈی صرف احساس پروگرام کے تحت آنیوالے غریب ترین افراد کو فراہم کی جائیگی ، ذرائع کےمطابق بجلی پر جنرل سبسڈی کے خاتمے کی باضابطہ منظوری ای سی سی کے آئندہ اجلاس میں دی جائے گی اور صرف احساس پروگرام میں شامل کم آمدن والے افراد کو ٹارگٹ سبسڈی دینے کی منظوری دی جائیگی ،بجلی کے بلوں کے سلیب میں کمی کی جائے گی اور سبسڈی کی بجلی کی بلوں میں واضح نشاندہی کی جائیگی ، اس حوالے ابتدائی پائلٹ پروجیکٹ آئیسکو کے ذریعے اسلام آباد میں شروع کیا جائے گاجسے بعد میں کےا لیکٹرک سمیت ملک کی تمام ڈسکوز تک پھیلایا جائے گا۔

تازہ ترین