کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ایف آئی اے نے پی آئی اے کے11 کی مرمت میں ہونے والے نقصان کی تحقیقات شروع کر دیں۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق طیارے مختص مدت سے 271 روز زائد گراونڈ رہنے سے ایک ارب سے زائد کا نقصان ہوا۔ ذرائع کے مطابق گراونڈ طیاروں کے انجن اور پارٹس دوسرے طیاروں میں نصب کئے گئے، گراونڈ طیاروں کے اے پی یوز بھی دوسرے طیاروں کو فراہم کئے گئے۔