• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا شیرانی کے الزامات، جے یو آئی نے 24 دسمبر کو اجلاس بلالیا

مولانا شیرانی کے الزامات، جے یو آئی نے 24دسمبر کو اجلاس بلالیا


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنماء اور سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانامحمد خان شیرانی کی جانب سے جے یو آئی (ف) کی اعلیٰ قیادت پر الزامات کے معاملے پر اعلیٰ سطح کا پارٹی اجلاس 24دسمبر کو اسلام آباد میں طلب کر لیاگیا۔ ذرائع کے مطابق جے یو آئی (ف) نے اعلیٰ سطح کا اجلاس 24 دسمبر کو اسلام آباد میں طلب کیا ہے، پارٹی مولانا شیرانی کے بیان کے معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات بھی کریگی۔ذرائع نے بتایا کہ جے یو آئی (ف) سے مولانا شیرانی کی ناراضگی اچانک سامنے آئی ہے،مولانا شیرانی نے مولانا فضل الرحمن کے امیر کے چنائو کے وقت بھی کوئی اعتراض نہیں کیا تھا۔مولانا شیرانی نے جے یو آئی (ف) کے بلوچستان کے صوبائی امیر کیلئے الیکشن بھی لڑا تھا۔

تازہ ترین