• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی سینیٹ اور ضمنی الیکشن میں حصہ لے گی، وزیر اعلیٰ سندھ


وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سینیٹ اور ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہی ہے، میدان خالی نہیں چھوڑنا۔

 لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ارکان اسمبلی نے اپنے استعفے بلاول بھٹو کے پاس جمع کروادیئے ہیں۔

  مراد علی شاہ نے کہا کہ استعفوں پر فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔

شہید محترمہ بے نظیر کی تیرہویں برسی کے لیے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پارٹی رہنما شرجیل میمن اور تیمور ٹالپور کے ہمراہ گڑھی خدا بخش پہنچ گئے اور شہداء کے مزار پر حاضری دی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے  گڑھی خدا بخش میں شہید بے نظیر اور ذوالفقار علی بھٹو کی قبروں پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

تازہ ترین