گورنر بلوچستان امان اللّٰہ خان یاسین زئی، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال اور وزیر داخلہ ضیالانگو نے پنجگور میں فٹبال گراؤنڈ میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کی اس بزدلانہ کارروائی میں قیمتی جانوں کےضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا۔
اپنے اپنے بیانات میں ان شخصیات کا کہنا تھا کہ کہ دہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد کےحصول کےلئےصوبہ کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجگور کے پر امن اور محب وطن عوام کے جان ومال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔
صوبے کی اعلیٰ قیادت کا کہنا تھا کہ عوام کے تعاون سے پنجگور سمیت صوبہ بھر میں امن کے قیام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
گورنر بلوچستان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ ملوث عناصر کو جلد گرفتار کرنے کیلئے بروقت اور فوری اقدامات اٹھائے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے دھماکے کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔