سکھر میں علیحدگی پسند تنظیموں کے 70 ارکان نے قومی دھارے میں شمولیت اختیار کرلی۔
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر قومی دھارے میں شمولیت کا اعلان کرنے والوں میں سکھر اور خیر پور سے تعلق رکھنے والے ارکان شامل ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران قومی دھارے میں شامل ہونے والوں نے ملک سے محبت کے اظہار کے لیے قومی ترانے پر جھنڈے بھی لہرائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔