• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو آئی میں ڈکٹیٹر شپ مسلط ہے، شبلی فراز

وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پر اصولی تنقید کرنے والوں کو پارٹی سے نکالنا آمریت اور فسطائیت کی بدترین شکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیصلے نے ثابت کردیا کہ جے یو آئی(ف) میں ڈکٹیٹر شپ مسلط ہے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ذرا سی تنقید برداشت نہ کرنے والوں نے قوم کو دکھا دیا کہ وہ اندر سے کتنے جمہوری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عہدے بھائیوں اور چہیتوں میں بانٹ کر جماعت پر جمہوریت کا لیبل چپکانے سے لوگوں کو دھوکا نہیں دیا جاسکتا۔

تازہ ترین