• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی کو اجازت نہیں کہ دوسرے مذہب کے مقدسات کی بےحرمتی کرے: طاہر اشرفی

وزیر اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی طاہر اشرفی کا کرک کے مندر میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعے پر کہا  کہ کرک مندر حملے کے مجرمین کے خلاف ایف آئی آر درج ہوچکی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو اجازت نہیں کہ کسی بھی مذہب کے ماننے والوں کے مقدسات کی بےحرمتی کرے۔

نمائندہ خصوصی طاہر اشرفی نے کہا کہ مرکزی ملزمان سمیت 31افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے، پاکستان میں رہنے والے غیر مسلموں کے حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے علما و مشائخ ایسی کسی بھی دہشتگردی کی صورت حمایت نہیں کرسکتے۔

تازہ ترین