• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: تیسرے دن کا کھیل بارش کے باعث روک دیا گیا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں تیسرے دن کا کھیل بارش کے باعث روک دیا گیا۔

پہلی اننگز نیوزی لینڈ کا اسکور 4 وکٹ پر447 رنز ہو گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف برتری 150 رنز کی ہوگئی۔

چوتھی وکٹ پر کپتان ولیمسن اور ہنری نکلز کے درمیان 300 سے زائد رنز کی ریکارڈ پارٹنرشپ بنی۔

بارش ہونے سے پہلے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن 177 رنز اور بی جے واٹلنگ 5 رن بنا کر کیریز پر موجود تھے۔

اس سے پہلے نیوزی لینڈ کے اوپنر ٹام بلنڈل 16، لیتھم 33 ، راس ٹیلر 12 اور ہنری نکلز 157رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 2 جبکہ شاہین آفریدی اور فہیم اشرف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ہے۔

تازہ ترین