• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کے سين ڈياگو چڑيا گھر ميں 8گوريلوں کو کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

امریکی ریاست سين ڈياگو کے چڑیا گھر میں کئی بندر کھانسنے لگے جبکہ دیگر کئی علامتیں بھی سامنے آئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ يہ وائرس انھيں چڑيا گھرنگراں ٹيم کے ايک رکن سے منتقل ہوا ہے، جس کا کورونا ٹيسٹ پازيٹو آيا تھا تاہم علامتيں ظاہر نہیں ہوئیں تھیں۔

چڑؑیا گھر کی انتظاميہ نے تصديق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گوريلوں کے نمونوں ميں کوویڈ-19 کی موجودگی ثابت ہوئی ہے جبکہ اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ يہ ديگر جانوروں ميں بھی منتقل نہ ہوگيا ہو۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال جنگلی حیات پر نظر رکھنے والے امریکی ماہرین نے انکشاف کیا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے گوریلا کی نسل ختم ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین