• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیجنڈری بھارتی اداکار امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن نے میڈیا کے نمائندوں کو ڈانٹ دیا اور ناراضی کا اظہار بھی کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جیا بچن ممبئی کے علاقے جوہو میں ڈینٹل کلینک پہنچیں تو فوٹوگرافرز نے ان کی گاڑی سے اترتے ہی تصویریں کھینچنا شروع کردیں جس پر وہ ناراض ہوگئیں۔

جیا بچن نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ یہاں بھی پہنچ جاتے ہیں۔اس دوران جیا بچن کے ساتھ موجود شخص میڈیا نمائندوں کو ہاتھ ہلا کر وہاں سے جانے کا کہتا رہا۔

جیا بچن کے غصے اور اظہار ناراضی کو دیکھتے ہوئے میڈیا نمائندوں نے فوراً ہی معذرت کرلی اور ان کی بات مان کر وہاں سے چلے گئے۔

تازہ ترین