وفاقی وزیرمراد سعید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی جائیدادوں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، مولانا فضل الرحمان کا فرنٹ مین رؤف ماما اور رؤف ماما کے فرنٹ مین ان کے ڈرائیور ہیں۔
مراد سعید نے کہا کہ یہ بالکل آصف زرداری والی کہانی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ انہوں نے اسرائیل وفود بھیجے، مگر وزیراعظم کی مدینے کی ریاست کی بات کرنا، کشمیر اور فلسطین کا مقدمہ لڑنا اِن کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے۔
مراد سعید نے کہا کہ جلسیوں میں عوام نے انہیں مسترد کر دیا۔