آپ آف لائن ہیں
ہفتہ14؍رجب المرجب 1442ھ 27؍فروری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کالر ٹیون سے امیتابھ بچن کی آواز ہٹادی گئی

بھارتی لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے خلاف شہری کی سن لی گئی، حکومت نے کورونا وائرس سے متعلق انتباہی کالر ٹیون سے ان کی آواز ہٹادی۔ 

لیجنڈری بھارتی اداکار امیتابھ بچن کے خلاف ایک شخص عدالت پہنچ گیا تھا اور میگا اسٹار کی آواز کورونا وائرس کالر ٹیون سے ہٹانے کی درخواست کی تھی۔

عدالت نے مذکورہ درخواست کو 18 جنوری کے لیے سماعت کے لیے مقرر کیا تھا، تاہم اب اس پر فیصلہ آگیا۔ 

عدالت نے شہری کی درخواست پر فیصلے سناتے ہوئے کہا کہ امیتابھ کی آواز ہٹانے کے بعد اس درخواست کی حیثیت باقی نہیں رہتی۔ 

عدالت نے امیتابھ بچن کی آواز کو کالر ٹیون سے ہٹانے سے متعلق درخواست کو نمٹاتے ہوئے وفاقی حکومت سے جواب بھی طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ مذکورہ شخص نے درخواست میں امیتابھ کی آواز ہٹانے کے لیے ان کا اور ان کے اہلِ خانہ کا کورونا وائرس کا شکار ہونا بنیاد بنایا تھا۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے لڑنے والے کتنے ہی لوگ ایسے ہیں جو فری میں اپنی خدمات دینا چاہتے ہیں۔

درخواست گزار نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ حکومت نے عوام کو کوویڈ-19 سے متعلق احتیاطی تدابیر سمجھانے کے لیے امیتابھ بچن کا انتخاب کیا ہے جبکہ وہ اور ان کے اہلِ خانہ اس وائرس سے خود کو نہیں بچاسکے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید