پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے اسرائیل نامنظور مارچ سے مولانا فضل الرحمٰن حکومت کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔
ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان نے مولانا فضل الرحمان پر اسرائیل مخالف مارچ کی آڑ میں حکومت کے خلاف سازش کا الزام عائد کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کہ مولانا اسرائیل مخالف جذبات کا غلط فائدہ اٹھا کر منفی سیاست کرنا چاہتے ہیں۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیراعظم بار بار واضح کرچکے ہیں کہ اسرائیل کو قبول نہیں کریں گے۔