• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند، کئی مقامات پر موٹروے بند


ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا راج ہے، جس کے باعث موٹر وے ایم 3 لاہور سے سمندری تک اور موٹروے ایم 3 لاہور سے عبد الحکیم تک بند کردی گئی ہے، دھند کی وجہ سے لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی بند ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق دھند کے باعث خانیوال سے ملتان موٹروے بند کردی گئی ہے۔

قومی شاہراہ پر مانگا منڈی، دینہ ناتھ، پھول نگر، جمبر، پتوکی اورحبیب آ باد میں بھی دھند چھائی ہوئی ہے، جہاں حدِنگاہ 100میٹر ہے۔

ادھر ترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ ڈرائیور گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

تازہ ترین