کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے کھیل بنگل خان مہر نے کراچی میں کک باکسر محمد اسلم کی ہلاکت پر محکمہ کھیل سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے فوری طور پر تمام غیر رجسٹرڈ کلب اور جمنازیم کو بند کرنے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے محکمہ کھیل پر بر ہمی کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ کھیلوں کے غیر قانونی مقابلوں کا انعقاد کروانے والوں کیخلاف فوری کارروائی کی جائے۔