راکھی ساونت نے اپنی شادی سے متعلق اہم انکشاف کردیا
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راکھی ساونت نے اپنی شادی سے متعلق اہم انکشاف کردیا

بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے 14 ویں سیزن میں شریک راکھی ساونت نے اپنی شادی شدہ زندگی سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔

بگ باس کے پرومو میں راکھی نے انکشاف کیا کہ ان کے شوہر پہلے ہی شادی شدہ تھے اور ایک بچے کے باپ بھی ہیں جس کے بارے میں انہیں شادی کے بعد پتا چلا۔


واضح رہے کہ راکھی نے گزشتہ برس جولائی میں برطانیہ میں مقیم بزنس مین سے شادی کی تھی۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رتیش کا کہنا تھا کہ میں نے راکھی سے کہا تھا کہ ہماری شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر لیک نہ ہوں اور اس نے مثالی بیوی کی طرح ایسا ہی کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید